Friday, April 26, 2024

کراچی:لسبیلہ کے علاقے میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

کراچی:لسبیلہ کے علاقے میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق
January 11, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں بے امنی کی نئی لہرنے سر اٹھا لیا ہے ۔ لسبیلہ کے علاقے میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ  جمشید ٹاؤن میں اے ٹی ایم میں دو ڈاکوؤں نے غریب شہری سے لوٹ مارکی ہے ۔ شہری کی کی جانیوالی لوٹ مارکی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ دوسری طرف  جونیجو ٹاؤن میں دکاندار کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس بدامنی کی موجودہ لہر پر قابوپانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ۔