Wednesday, May 8, 2024

کراچی،فاروق ستار کیلئے انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ،خواتین نے پریس کانفرنس رکوادی

کراچی،فاروق ستار کیلئے انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ،خواتین نے پریس کانفرنس رکوادی
July 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے لئے انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ، مارٹن کواٹرز میں خواتین الجھ پڑیں ، فاروق ستار پر سیاست چمکانے کا الزام بھی لگایا گیا،  خواتین کے شور شرابے پر فاروق ستارنے پریس کانفرنس ہی روک دی۔ فاروق ستار کا انتخابی مہم کے دوران باجیوں سے سامنا ہو گیا ، مارٹن کوارٹر میں کارنر میٹنگ کے دوران خواتین کارکنان آپس میں الجھ پڑیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ فاروق ستار یہاں صرف سیاست چمکانے آئے ہیں ، خواتین کو جھگڑے سے روکنے کے لئے فاروق ستار باجی باجی کرتے رہ  گئے ، لیکن باجی نے ان کی ایک نہ سنی ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مخالفین نے منصوبہ بندی کے تحت ان کا پروگرام خراب کرنے کی کوشش کی۔ فاروق ستار کا  کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کا نام شازیہ عمران ہے، جو پی ایس پی کی عہدیدار ہے، ہم کسی کا پروگرام خراب نہیں کرتے ، لیکن مخالفین ہمارے پروگرام خراب کرنے کے لئے  خواتین کو بھیج رہے ہیں۔