Sunday, May 19, 2024

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی
April 24, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ  تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،ڈیفنس فیز فور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چاند بی بی نامی خاتون جان سے گئی جبکہ اس کا دیور زخمی ہوگیا ، لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ  گارڈن اور خیابان شمشیر میں دو افراد زخمی ہوگئےہیں ۔