Wednesday, May 8, 2024

کراچی:عمران خان2روز بلدیاتی انتخابی مہم چلانےکےبعداسلام آبادروانہ

کراچی:عمران خان2روز بلدیاتی انتخابی مہم چلانےکےبعداسلام آبادروانہ
November 29, 2015
کراچی(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بلدیاتی انتخابات کےسلسلے میں کراچی میں دو روزہ مہم چلانے کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان انتخابی مہم کےدوسرے روز سفر کا آغاز ڈی  ایچ  اے سے  کیا  عمران خان  ریلی  کی صورت میں  مختلف راستوں  سے  ہوتے ہوئے  کورنگی گئے جہاں  انہوں نے  انصاف اسٹو ڈنٹس  فیڈریشن  کے  کنونشن سے  خطاب کیا۔ کپتان اس کے  بعد  بنارس گئے جہاں  انہیں   پٹھانوں کا روایتی رومال پہنایا  گیاعمران خان  بنارس سے سلطان  آبا د پہنچے وہاں افغان  پلاؤ  اور مختلف  روایتی  ڈشز  سے ان کی  تواضع کی  گئی  عمران خان نے یہاں  مختصر  خطاب بھی کیا  اور پھر  ککری گراونڈ جانے کا کہہ کر روانہ ہوئے۔ کپتان نے ا چانک  راستہ  بدلا جس کے بعد وہ پیپلز پارٹی کے گڑھ کو سر کرنے کے لئے لیاری پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا  گیا۔ لیاری میں خطاب کے بعدعمران خان کا قافلہ فائیو اسٹار چورنگی پہنچاجہاں  وہ مختصر خطاب کے  بعد  ابو الحسن  اصفہانی  روڈ پہنچے یہاں کپتان کو  پٹھانوں کا  روایتی  کلا  پہنایا  گیا،عمران خان اس کے بعد ملیر کینٹ میں شہید پائلٹ مریم مختیار کے گھر   گئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی  کپتان اس کے بعد لانڈھی داؤد چورنگی گئے جہاں وہ  کارکنوں سےخطاب کئےبغیر اسلام آباد  روانہ ہونے کے لئے ائیر پورٹ  پہنچے۔   manas