Friday, March 29, 2024

کراچی،عمارتوں کی 6منزلہ سے زائد تعمیر پر عدالتی پابندی سے متعلق فیصلہ واپس

کراچی،عمارتوں کی 6منزلہ سے زائد تعمیر پر عدالتی پابندی سے متعلق فیصلہ واپس
December 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی میں  عمارتوں کی 6 منزلوں سے زائد  تعمیر پر عدالتی پابندی کا فیصلہ واپس لےلیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں کیس کی سماعت کےدوران  عدالت نے  شہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کاحکم صادر کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز تعمیر کرسکتے ہیں۔عدالت نے 6 ماہ قبل 6 سے زائد منزلہ عمارتوں پر پابندی عائد کی تھی ۔ چیئرمین آباد کا کہنا تھا 500 پروجیکٹ اپررول کیلئے روکے ہوئے تھے ، جس کے باعث ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری رک گئی تھی ، سپریم کورٹ نے قانون کے مطابق کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے ۔ چیئرمین آباد نے وزیراعظم عمران خان کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے تعاون کا یقین بھی دلایا  ۔ حسن بخشی کا کہنا تھا شہر میں اچھی عمارتوں کی تعمیر سے دنیا میں پاکستان اچھا تاثر جائے گا ۔