Wednesday, April 24, 2024

کراچی:صفائی مہم کےدوران گلی محلوں سے کچرااٹھاکرسڑکوں پر ڈال دیا گیا

کراچی:صفائی مہم کےدوران گلی محلوں سے کچرااٹھاکرسڑکوں پر ڈال دیا گیا
January 9, 2017

 کراچی(92نیوز)کراچی میں  صفائی مہم کے دوران گلی محلوں سے کچرا اٹھا کر سڑکوں پر ڈال دیا گیا  ۔ محمد شاہ قبرستان کے اطراف روڈ پر کچرے کا انبار لگ گیاہے۔ 

تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایک جانب صفائی مہم زور و شور سے چلائے جانے کا دعوی ہے  دوسری طرف  شہر کی آبادیوں کے بعد قبرستانوں کے اطراف  گندگی اور کوڑے کا ڈھیر حکومتی اقدامات کی قلعی کھول رہا ہے شہریوں کےساتھ صفائی کے نام پر دھوکے کی تازہ مثال سامنے آئی  ۔ ضلع وسطی کے محمد شاہ قبرستا ن کے اطراف میں جہاں گلی محلوں سے کچرا اٹھا کر سڑکوں پر ڈالا جانے لگا ۔ محمد شاہ قبرستان کے سامنے دو رویہ مرکزی شاہراہ  پر کچرے ہر آنے جانے والے کو منہ چڑا رہا ہے  خواجہ اجمیر نگری سے انڈا موڑ تک کئی کلومیٹر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں  قبرستان حاضری کے لیے آنے والوں کے ساتھ علاقہ مکین بھی تعفن کی وجہ سے شدید اذیت سے دوچار ہیں۔