Friday, April 19, 2024

کراچی،شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانیوالی ردا زندگی کی بازی ہار گئی

کراچی،شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانیوالی ردا زندگی کی بازی ہار گئی
October 18, 2018
کراچی( 92 نیوز) کراچی میں  شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانے والی 16 سالہ ردا زندگی کی بازی ہارگئی ۔  لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا گیا انھیں انصاف دلایا جائے ۔ کراچی میں بے حسی کا ایک واقعہ  سامنے آیا جہاں   ایک اور معصوم  لڑکی جہالت کی بھینٹ چڑھ گئی  ، چند روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی۔ سولہ سالہ ردا  اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑگئی ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے ردا  کو  اسپتال لایا  گیا تو اس کا جسم 98 فیصد جل چکا تھا ، جوان بیٹی کی موت پرغم سے نڈھال والدین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ  ردا کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہمیں انصاف دلایا جائے ۔ ردا کے والدین کہتے ہیں ان کی بیٹی کےقتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش  کی جارہی ہے جبکہ پولیس کی تحقیقات  بھی سست روی کا شکار ہے  ۔