Thursday, March 28, 2024

کراچی،سی این جی کی طویل بندش پر رکشہ ڈرائیور کی خودسوزی کی کوشش

کراچی،سی این جی کی طویل بندش پر رکشہ ڈرائیور کی خودسوزی کی کوشش
October 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سی این جی کی طویل بندش سے تنگ رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی، رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سی این جی نہ ملنے سے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا، تین ماہ گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا ۔ کراچی میں سی این جی کی طویل بندش سے  غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے ، سی این جی نہ  ملنے پر ناظم آباد میں رکشہ ڈرائیور نے خود سوزی کوشش کی تو شہریوں روک لیا تاہم آگ لگنے سے رکشہ مکمل طور پر جل گیا  ۔ خود سوزی کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور شاہد کا کہنا ہے  حالات سے تنگ ہوں،آئے روز سی این جی بند ہونے سے سواری  نہیں ملتی گھر کا چولہا بھی ٹھنڈا ہوجاتا ہے   ۔ لیاقت آباد  آٹھ نمبر کے رہائشی  رکشہ ڈرائیور کا کہنا  ہے تین ماہ سے گھر کا کرایہ ادا نہیں کیا، ,جس پر مالک مکان نے  گھر خالی کرنے کو کہہ دیا ہے بیوی بچوں کی حالت نہیں دیکھی جاتی۔