Wednesday, April 24, 2024

کراچی:سہراب گوٹھ پولیس مقابلےمیں جاں بحق نوجوان سپردخاک

کراچی:سہراب گوٹھ پولیس مقابلےمیں جاں بحق نوجوان سپردخاک
August 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز سہراب گوٹھ پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق نوجوان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، دوسری جانب  میڈیکو لیگل رپورٹ  کےمطابق مقتول کے زخم بڑے ہتھیار کے لگتے ہیں، جبکہ مقتول کو بائیں جانب اور کم فاصلے سے 2 گولیاں لگیں۔ سہراب گوٹھ کے قریب پولیس مقابلے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے نوجوان   بلال کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، نمازجنازہ میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوسری جانب مقتول بلال کی میڈیکو لیگل رپورٹ بھی سامنے آگئی   جس کے مطابق مقتول کوبڑے ہتھیارسے نشانہ بنایاگیا ،  گولی پولیس کی لگی یا ملزمان کی، اس کا تعین نہیں ہوسکا ۔ مقتول طالبعلم کو ایک گولی بائیں بازو میں آر پار ہوئی  جبکہ دوسری گولی بائیں بازو سے آر پار ہونے کے بعد سینے میں لگی  ۔ واقعے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا  ، زخمی نوجوان کے بھائی نے فائرنگ کا الزام پولیس پر لگادیا ۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے مختلف اقسام کی گولیوں کے 9 خول ملے تھے  ، جن میں سے 3 خول نائن ایم ایم، 4 تیس بور اور 2 ایس ایم جی کے ہیں ۔