Sunday, September 8, 2024

کراچی:سول اسپتال میں بلیوں کے خلاف آپریشن

کراچی:سول اسپتال میں بلیوں کے خلاف آپریشن
January 15, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے سول اسپتال میں  بلیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سول اسپتال کی انتظامیہ نے بلیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے سول اسپتال سے ایک ہفتے میں پانچ سو سے زائد بلیاں پکڑ لی گئی ہیں ۔ بلیاں آئی سی یو سمیت اسپتال کے مختلف وارڈ ز میں گھومتی رہتی تھیں اسپتال کے ایم ایس اور مریضوں کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔