Friday, March 29, 2024

کراچی،سرکاری گاڑیاں کیوں چھینی جاتی ہے ، ملزم نے انکشاف کردیا

کراچی،سرکاری گاڑیاں کیوں چھینی جاتی ہے ، ملزم نے انکشاف کردیا
September 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز )سرکاری گاڑیاں کیوں چھینی جاتی ہیں اے سی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے سب کچھ بتادیا، ملزم کے مطابق سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر نہیں ہوتا اسی لئے چھینتے ہیں،ملزم  کی تفتیشی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ درجنوں سرکاری گاڑیاں چھیننے والے ملزم عطامینگل نے سب اگل دیا ،تفتشی حکام کوبتایاکہ سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر نہیں ہوتا اس لیے چھینتے یا چوری کرتے ہیں۔ ملزم نے انکشاف کیاکہ سچل کے علاقے سے چھینی گئی سرکاری کار  ڈرائیورانوربروہی  نے خود چھنوائی تھی ، سرکاری گاڑی خضدار میں بیچنے کا منصوبہ بنایاتھا ،اے سی ایل سے نے  شک کی بنیاد پر انوربروہی  کو پکڑا تو اس نے سب اگل دیا۔ عطامینگل نے بتایاکہ اس نے بہت سے سرکاری گاڑیاں چھین کریاچور کرکے خضدارمیں فروخت کی ہیں۔ پولیس حکام کاکہناہے کہ ملزم عطا مینگل اور اسکے ساتھی نصیر زہری کی گرفتاری سے بڑانیٹ ورک ٹوٹ گیاہے۔