Friday, April 19, 2024

کراچی:رینجرزاہلکاروں کودھکمیاں دینے پرالطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج

کراچی:رینجرزاہلکاروں کودھکمیاں دینے پرالطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج
March 17, 2015
کراچی( ویب ڈیسک)رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کےالزام میں قائد متحدہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ کرنل طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز کراچی میں درج کرایا گیا جس میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ  سات  اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعہ پانچ سو چھ بھی مقدمے کا حصہ بنائی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف یہ انیس سو بانوے کے بعد پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انیس سو بانوے کے آپریشن میں الطاف حسین کے خلاف درجنوں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مار کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر الطاف حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں ردعمل ظاہر کیا تھا۔