Friday, March 29, 2024

کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزم گرفتار

کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزم گرفتار
March 11, 2017

کراچی (92نیوز) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پانچ ملزم گرفتار کر لیے۔ کھارادر سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر دھر لیا۔ نیوکراچی، سولجر بازار، سعود آباد اور دیگر جگہوں سے بھتہ خور، منشیات فروش اور غیرقانونی تارکین پکڑے گئے، جیکسن مارکیٹ سے کالعدم جماعت الاحرار کا کارندہ فیصل گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی اور سولجر بازار میں پولیس نے کارروائیاں کرکے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزموں عابد اور جاوید کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزموں سے اسلحہ اور خواجہ اجمیرنگری سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ سولجر بازار میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزموں احمد اور سلمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔