Sunday, September 8, 2024

  کراچی:رشید گوڈیل کیس میں اہم کامیابی،حملے کا منصوبہ ساز گرفتار

   کراچی:رشید گوڈیل کیس میں اہم کامیابی،حملے کا منصوبہ ساز گرفتار
August 28, 2015
  کراچی(92نیوز)رشید گوڈیل حملے کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ،حملے کے اہم منصوبہ ساز کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کاؤنٹر ٹریرارزم ڈیپارٹمنٹ نے حملے کا منصوبہ ساز کلفٹن سے گرفتار کرلیا۔ رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث اہم ملزم وسیم گرفتار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  انوسٹی گیشن کا کہنا ہے  کہ وسیم کے گھر میں ہی رشید گوڈیل حملے کی پلاننگ ہوئی۔ حملے میں 6 ملزم ملوث ہیں، 4 ملزم کار میں اور دو موٹر سائیکل پرسوار تھےجبکہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔