Thursday, April 25, 2024

 کراچی:دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ،اسسٹنٹ پروفیسروحیدالرحمان جا ں بحق

 کراچی:دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ،اسسٹنٹ پروفیسروحیدالرحمان جا ں بحق
April 29, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں دہشت گردوں نےعلم کاایک اورچراغ بجھادیا،فیڈرل بی ایریامیں کارپرفائرنگ سےاسسٹنٹ پروفیسروحیدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کےاسسٹنٹ پروفیسروحیدالرحمان کوفیڈرل بی ایریا کےعلاقےدستگیرمیں نشانہ بنایاگیا،موٹرسائیکل سوارملزمان  نےکارپراندھا دھندفائرنگ کی اورفرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجےمیں اسسٹنٹ پروفیسروحیدالرحمان موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، انہیں سراورٹانگوں میں گولیاں لگیں۔ مقتول وحیدالرحمان جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ میں اسسٹنٹ پروفیسراورفیڈرل بی ایریالطیف اسکوائر کےرہائشی تھے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نےتحقیقات شروع کردی۔