Saturday, May 4, 2024

کراچی،خالد مقبول ، خواجہ اظہار ،وسیم اختر،محفوظ یارنے پولوگراؤنڈ میں نمازپڑھی

کراچی،خالد مقبول ، خواجہ اظہار  ،وسیم اختر،محفوظ یارنے پولوگراؤنڈ میں نمازپڑھی
August 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے پولو گراؤنڈ میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نےنماز عید ادا کی ۔پولو گراؤنڈ  میں نماز عید ادا کرنے والوں میں خالد مقبول صدیقی ، خواجہ اظہار الحسن ، محفوظ یار خان ، وسیم اختر شامل تھے ۔ پولوگراؤنڈ میں بھی عید کا بڑااجتماع ہوا ، میئرکراچی وسیم اختر اورمتحدہ رہنماوں نے نمازعید ادا کی۔میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اس کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔ متحدہ کے سربراہ اور وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخی موڑ سے گزر رہا ہے، تبدیلی کو تاریخ نے ثابت کرنا ہے۔ شہرقائد میں سب سے پہلے نماز عید سبیل والی مسجد گرومندر پر ادا کی گئی،  ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، جہاں ہزاروں شہریوں  نے نماز عید ادا کی۔ نامزدصدرمملکت عارف علوی نے گزری میں نمازعید ادا کی ، عار ف علوی نے شہریوں سے عید بھی ملی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے  نماز عید اپنے آبائی علاقے سکھر میں ادا کی ۔ ملک بھر میں تمام بڑئی اور چھوٹی مساجد میں  ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔