Saturday, April 20, 2024

کراچی،تیل ،شہد کے ٹیسٹ کی ویڈیو لیک کرنے پر چیف ایگزامینر عہدے سے فارغ

کراچی،تیل ،شہد کے ٹیسٹ کی ویڈیو لیک کرنے پر چیف ایگزامینر عہدے سے فارغ
September 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز) رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی سب جیل سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے میں  بوتلوں میں موجود تیل اور شہد کے ٹیسٹ کی وڈیو مبینہ طور پر لیک کرنے پر چیف  ایگزامینر ڈاکٹر زاہد انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات سندھ نے بھی دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کومعطل کردیا، شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ کے بعد کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں میں موجود شہد اور زیتون کے تیل کے ٹیسٹ کی وڈیو  لیک ہونے سے مزید سوالات کھڑے ہوگئے ۔ معاملہ گھمبیر ہونے پر  چیف سیکرٹری سندھ نے چیف  ایگزیمننر  ڈاکٹر  زاہد انصاری کو  عہدے  سے ہٹا کر  محکمہ صحت  رپورٹ  کرنے کا حکم صادرکردیا ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر زاہد انصاری  کو   مبینہ طور پر شہد اور تیل کے ٹیسٹ کی وڈیو  لیک کرنے پر  عہدے  سے ہٹایاگیا ہے ۔ معاملے پر محکمہ جیل خانہ جات سندھ بھی ان ایکشن ہوا اور سب جیل میں  شرجیل میمن کی سکیورٹی پر مامور دو  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس مجاہدخان،اور نسیم شجرہ کو فرائض میں غفلت برتنے پر تاحکم ثانی معطل کردیا ۔