Monday, September 16, 2024

کراچی:بلوچ کالونی میں پاک فوج کا سابق افسر ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا

کراچی:بلوچ کالونی میں پاک فوج کا سابق افسر ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا
April 5, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی کےعلاقے بلوچ کالونی میں ریٹائرڈ کرنل فائرنگ سےجاں بحق ہوگئے،قتل کرنیوالے ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوزنے حاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ریٹائرڈ کرنل پرفائرنگ کرنیوالے ملزمان کی  سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوزنے حاصل کرلی فوٹیج میں ریٹائرڈ کرنل  پرفائرنگ کرکے فرارہونیوالے دوملزموں کودیکھاجاسکتاہے ، فائرنگ کاواقعہ اس وقت پیش آیاجب کرنل ریٹائرڈ طاہرضیاناگی  اپنی گاڑی پربلوچ کالونی سے گزررہے تھے ۔مقتول کوچارگولیاں لگیں اوروہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جب کہ فائرنگ کے واقعے میں دوراہگیربھی زخمی ہوئےجن کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے وقوعہ پرپہنچ کراہم شواہدجمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔