Friday, April 19, 2024

کراچی،بلدیہ ٹاؤن میں پانی کا فی ٹینکر ایک ہزار روپے میں فروخت کرنیکی اجازت

کراچی،بلدیہ ٹاؤن میں پانی کا فی ٹینکر ایک ہزار روپے میں فروخت کرنیکی اجازت
October 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) واٹرکمیشن نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے  فی ٹینکر کو  ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کی اجازت  دے دی ، واٹر کمیشن  نے کارروائی کے دوران واٹر بورڈ ملازمین کی کارکردگی پر برہمی کا بھی اظہار کیا ،کمیشن نے واٹر بورڈ کو ہفتہ وار 12 گھنٹے پانی فراہمی کا حکم دیا ۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں واٹرکمیشن نے  بلدیہ ٹاؤن واٹرہائیڈرنٹ پر واٹربورڈ ملازمین کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، سربراہ کا کہنا تھا کہ 6، 6 سال سے موجود ملازمین کو ہٹایا کیوں نہیں ؟۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اعتراف کیا کہ کئی ملازمین پانی چوری کرتے ہیں ۔ کمیشن سربراہ نے کہا سپریم کورٹ نے 6 ہائیڈرنٹ کی اجازت دی تھی، ساتواں ہائیڈرنٹ غیر قانونی ہے ۔ اگر عام آدمی کو 2 بالٹی پانی بھی مفت ملے تو واٹر بورڈ کا ہاتھ موڑ کر نکال لوں گا ۔ کمیشن سربراہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے کہا وال مین جو زندگی گزار رہے ہیں، آپ سوچ بھی نہیں سکتے  ۔ 20، 25 کی فہرست دے دوں تو حیران رہ جائیں گے ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کےالیکٹرک کی وجہ سے اربوں روپے کانقصان ہوچکا  ہے ۔ کارروائی کے دوران ایک وکیل نے کہا بلاول ہاؤس کو ٹینکر مفت ملتا ہے  ، کمیشن سربراہ نے کہا آصف زرداری پیسوں سے پانی کا ٹینکرز لیتے ہیں ،  جب سے میں چیئرمین بنا ہوں انہیں مفت پانی نہیں دیا جاتا ۔