Thursday, April 25, 2024

کراچی:بلدیہ ٹاؤن، رئیس گوٹھ سے اسلحہ اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی:بلدیہ ٹاؤن، رئیس گوٹھ سے اسلحہ اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد
March 23, 2017
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بلدیہ ٹاون کے علاقے رئیس گوٹھ سے حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے اور منشیات کا بڑا ذخیرہ پکڑا لیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں بلدیہ ٹاون کے علاقے رئیس گوٹھ میں حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ ، گولہ بارود اور منشیات کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ، برآمد اسلحے میں بھاری اور خطرناک اسلحہ جبکہ منشیات میں 15 کلوگرام سے زائد ہیروئن شامل ہے، اسلحہ گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ کا تھا۔ دوسری جانب شاہ لطیف پولیس نے کاروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت بابر اور وحید کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں سے دو ٹی ٹی پستول، دو موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔