Friday, March 29, 2024

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کاعارضی مرکزگھانچی ہال میں پہلا اجلاس

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کاعارضی مرکزگھانچی ہال میں پہلا اجلاس
August 26, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کا پہلا اجلاس عارضی مرکز گھانچی ہال میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام فیصلے پاکستان کی قیادت ہی کرے گی اور ان میں کسی قسم کی منظوری درکار نہیں ہوگی  ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کا پہلا اجلاس عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں منعقد کیا گیا جس میں تمام پارلیمنٹیرین اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی  اجلاس میں شریک تمام ممبران نے ڈاکٹر فارو ق ستار پراعتماد کا اظہار کیا  اجلاس ڈاکٹر فاروق کی زیر صدارت ہوا جس میں انہوں نے تمام پالیمنٹیرینز کو سیاسی رابطے بڑھانے سمیت اہم ہدایات دیں ۔ اس موقع پرفیصلہ کیاگیا کہ سندھ حکومت شہر میں قائم غیر قانونی دفاتر کی نشاندہی کرے جن پر میئر کراچی کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام فیصلے پاکستان کی قیادت ہی کرے گی اور ان میں کسی قسم کی منظوری درکار نہیں ہوگی  تاہم اجلاس میں شریک افراد کی جانب سے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی گرفتاری  اور دفاتر کو سیل کرنے کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے آئے۔