Wednesday, April 24, 2024

کراچی،ایف آئی اے نے 16 بڑے اسکولز کی تفصیلات ایس ای سی پی سے طلب کرلیں

کراچی،ایف آئی اے نے 16 بڑے اسکولز کی تفصیلات ایس ای سی پی سے طلب کرلیں
December 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ایف آئی اے نے 16 بڑے اسکولزکی تفصیلات ایس ای سی پی سے مانگ لیں ۔ دوسری جانب  سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی 20 فیصد فیس کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، 22 نجی اسکولوں کو اپنی فیس کم کرنے کا حکم دی اگیا ہے جب کہ  آئندہ تعلیمی سال کیلئے 5 فیصد فیس میں اضافہ کرسکتے ہیں، گرمیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس کو ایڈجسٹ یا دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر کراچی کے 16 بڑے اسکولز کی مکمل تفصیلات مانگ لیں ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایس ای سی پی کو تحریر کردہ خط میں 16 بڑے اسکولز کی فہرست بھی فراہم کی ہے، خط میں سوال کیا گیا ہے کہ تمام اسکولز کی رجسٹریشن کن ناموں سے ہوئی، کتنے سربراہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں، مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ گزشتہ روز ایف آئی اے نے 16 اسکولز پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کمپیوٹر اور اکاونٹس ریکارڈ سمیت دیگر سامان تحویل میں لیا تھا۔ سرگودھا اور جھنگ میں زائد فیسیں وصول کرنے والے اداروں کیخلاف ایف آئی اے نے   کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے  بیکن ہاؤس،سٹی اسکول سمیت پانچ اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ سرگودھا میں تین اور جھنگ میں دو اسکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا،  سپریم کورٹ کے حکم پر چھاپہ مار کارروائیاں کل بھی جاری رہیں گی۔