Friday, April 19, 2024

ایس ایس پی راو انوار کی گاڑی پر حملہ ،محافظوں کی فائرنگ سے 5دہشت گرد ہلاک ،راو انوار حملے میں محفوظ رہے

ایس ایس پی راو انوار کی گاڑی پر حملہ ،محافظوں کی فائرنگ سے 5دہشت گرد ہلاک ،راو انوار حملے میں محفوظ رہے
May 2, 2015
کراچی(92نیوز)ایس ایس پی راو محمد انوار کی گاڑی  پر ملیر لنک روڈ پر حملہ ،محفافظوں کی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد ہلاک ایس ایس پی ر او انوار کا کہناہے کہ ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا گیا ہے ایس ایس پی راو انوار کل شہید ہونے والے ڈی ایس پی فتح سانگری کی جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے گئے ہوئے تھے۔ راؤانوار کا مزید کہنا تھا کہ ان کا گاڑی پر راکٹ اور دستی بم بھی پھینکے گئے ہیں تاہم وہ محفوظ رہے ہیں ۔