Thursday, April 25, 2024

کراچی:ایئرپورٹ پر پولیس کی کارروائی بیس سال سے غیر قانونی مقیم بھارتی گرفتار

کراچی:ایئرپورٹ پر پولیس کی کارروائی بیس سال سے غیر قانونی مقیم بھارتی گرفتار
May 16, 2015
کراچی(92نیوز)صوبائی دارالحکومت سندھ میں  ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیس سال سے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے محمد اقبال کو ویزے کی معیاد ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام پر حراست لیا تھا ۔ گرفتار بھارتی شہری انیس سو پچانوے میں نوے روز کے لیےپاکستان ایا تھا پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ائر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئ ہے۔