Wednesday, May 8, 2024

کراچی:اورنگی ٹاؤن پیرآبادمیں لےپالک بیٹےنےباپ کوقتل کردیا

کراچی:اورنگی ٹاؤن پیرآبادمیں لےپالک بیٹےنےباپ کوقتل کردیا
April 22, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون پیر آباد میں لے پالک بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کر کے لاش گھر میں ہی دفنادی اور جعلی آستانہ بناکر پیسہ بنانے کا ذریعہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ قبر کسی پیر فقیر نہیں بلکہ اس بدنصیب کی ہے جسے اسی کے لے پالک بیٹے نےدوست کے ساتھ مل کر موت کے گھات اتار دیا اور پھر اسی کی قبر پر آستانہ بنالیا۔ مقتول شفیق نے عمر کو اس وقت گود لیا تھا  جب وہ محض چھ دن کا تھاسفاک بیٹے کو والد سے  پیسے نہ دینے کا گلہ تھا اور اسی لئے  اس نے قتل کی بھیانک واردات انجام دیدی۔ پولیس نے قبر کشائی کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے بھجوانے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے۔