Friday, April 19, 2024

کراچی:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے را کےمبینہ ایجنٹ طاہر لمبا سمیت تین ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 28مئی تک توسیع کردی

کراچی:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے را کےمبینہ ایجنٹ طاہر لمبا سمیت تین ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 28مئی تک توسیع کردی
May 14, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راکے مبینہ ایجنٹ طاہر لمبا سمیت تین ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں را کے مبینہ ایجنٹ طاہر ریحان عرف لمبا ،جنید اور امتیاز حسین کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے استدعا کی کہ ملزم دوران تفتیش سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں لہذا ملزموں کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کرنی ہیں اس لیے ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظو رکرتے ہوئے ملزموں کو اٹھائیس مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ ادھر انسداد دہشتگردی کے دوسری عدالت نے ایم کیوایم کے کارکن حبیب الرحمان کو قتل کے مقدمے میں چھبیس مئی تک کھوکھرا پار پولیس کے حوالے کردیا ، ملزم نے دو ہزار چھ میں علیم احمد نامی شخص کو قتل کیا تھا۔