Wednesday, May 1, 2024

کراچی،امریکی قونصل خانے کی گاڑی سے حادثہ،الزبتھ ڈان کو طلب کرنے کا فیصلہ

کراچی،امریکی قونصل خانے کی گاڑی سے حادثہ،الزبتھ ڈان کو طلب کرنے کا فیصلہ
October 16, 2018
کراچی( 92 نیوز) کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی سے شہری کے زخمی  ہونے کےمعاملے پر  تفتیشی حکام نے گاڑی میں سوار خاتون الزبتھ ڈان کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا جا چکا ہے۔ کراچی کا علاقہ پی آئی ڈی سی مین  امریکی قونصل خانے  کی گاڑی سے کراچی کے شہری جبار حسین کےزخمی ہونے کے معاملے میں کیس کی تحقیقات جاری ہے ،تفتیش حکام  نے گاڑی میں سوارخاتون الزبتھ ڈان کو طلب کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔ تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سفارتخانے کی خاتون الزبتھ  ڈان کو  کی طلبی  کے لیے  وزارت داخلہ کو بھی خط لکھا جائے گا،جبکہ مدعی عبدالجبار کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ پیر کے روز پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار  ریٹائرڈ سرکار ملازم زخمی ہوا تھا  جبکہ واقعہ کا مقدمہبھی گذشتہ روز  تھانہ سول لائنز میں  درج کیا گیا تھا ۔