Saturday, April 20, 2024

کراچی،اردو یونیورسٹی میں سندھی کلچرڈے کی تقریب کا اہتمام

کراچی،اردو یونیورسٹی میں سندھی کلچرڈے کی تقریب کا اہتمام
November 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز) اردو یونیورسٹی میں سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نےشرکت کی  ۔ اردو یونیورسٹی میں سندھ کلچر فیسٹیول سجایا گیا جس میں سندھ دھرتی کے سب رنگ ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے ۔ صوبے کی روایتی ثقافت کو خوب اجاگر کیاگیا ۔ سندھ کی روایتی دھنیں بجیں تو حاضرین جھوم اٹھے  ۔ طالبات کا کہنا تھا تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوتی ہیں۔سندھ کلچر فیسٹول سب میں خوشیاں بانٹ کراختتام پزیر ہوگیا۔