Friday, May 17, 2024

کراچی:آئی ایس اوکی امریکا مردہ باد ریلی پر پولیس کا ایکشن

کراچی:آئی ایس اوکی امریکا مردہ باد ریلی پر پولیس کا ایکشن
August 27, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی امریکہ مردہ باد ریلی پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کی کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا پانی کی توپ نہ چل سکی، امریکی قونصل خانے جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کردئے گئے۔

آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی پر پولیس کا ایکشن۔ پہلے پیار سے منایا پھر ہتھیار اٹھائے۔  لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کے شیل بھی برسائے۔

پولیس اورمظاہرین میں دیر تک آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ صدر کی پاکستان مخالف تقریر پر پوری قوم کو تشویش ہے۔

پرامن ریلی کے ساتھ امریکی قونصل خانے جاکر یاداشت پیش کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقررہ حد سے آگے جانے پر ایکشن لیا گیا۔

مظاہرین نے نمائش چورنگی کے قریب دھرنا دیا اورمطالبہ کیا کہ حراست میں لئے جانے والوں کو رہا کیا جائے۔