Saturday, April 20, 2024

کراچی،24 گھنٹوں کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

کراچی،24 گھنٹوں کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے
December 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں 24 گھنٹوں کی بندش کےبعد سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کےلئے دوبارہ کھل گئے ہیں،شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ  رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ  سی این جی اسٹیشن مستقل کھلے رہنے چاہئیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹوں کی بندش کےبعد سی این جی اسٹیشن دوبارہ کھل گئے ، سی این جی اسٹیشن صبح آٹھ بجے کھلے شہریوں نے پہلے ہی گاڑیوں کی قطاریں لگالی تھیں۔ کل صبح آٹھ بجے تک سی این جی دستیاب ہوگی،شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی بندش کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورکہتےہیں سی ا ین جی اسٹیشن مستقل کھلے رہنے چاہیں۔ ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن بدھ اور جمعہ کے روز بھی شیڈیول کے مطابق بند رہیں گے۔