Tuesday, May 21, 2024

کراچی،2 ہفتے کے دوران 40 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

کراچی،2 ہفتے کے دوران 40 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
September 7, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں 2 ہفتے کے دوران 40 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کر دی گئی ۔ رواں سال  مریضوں کی مجموعی تعداد 1585 ہو گئی جبکہ 8 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

کراچی میں بارشوں کے بعد اسپرے نہ ہونے سے ڈینگی بخار نے وبائی صورت اختیار کرلی۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں گندگی کے باعث بیماریوں نے سر اٹھا لیا۔ کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگنے  سے تعفن پھیل گیا۔کچرے اور سیوریج کے پانی نے مسائل کھڑے کر دیئے۔

بلدیاتی اداروں نے کراچی کے شہریوں کو مچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جس پر شہری بھی حکومت پر برس پڑے ۔ دوسری جانب ڈینگی کنٹرول پروگرام نے فنڈز کی کمی کے باعث اسپرے مہم روک دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں صفائی اور اسپرے کیلئے انتظامات کیے جائیں تاکہ مچھروں کی افزائش میں اضافہ روکا جا سکے۔

اسلام آباد میں 1500 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 54 شہری ڈینگی حملوں کا شکار  ہوئے۔