Thursday, April 18, 2024

کراچی،13سالہ ریحان کی نمازجنازہ سہراب گوٹھ میں ادا

کراچی،13سالہ ریحان کی نمازجنازہ سہراب گوٹھ میں ادا
September 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں اغوا کےبعدقتل کئے جانے والے 13 سالہ ریحان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، غم سے نڈھال مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ نمازجنازہ  میں سیاسی سماجی  رہنماوں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بیٹے کی موت پر غم سے نڈھال والد کاکہناہے اس کے گھر کی رونق چلی گئی۔مقتول کے والد نے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ  نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچے کی تلاش میں مدد نہ کرنا پولیس کی مجرمانہ غفلت ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ریحان کی لاش کے اعضاء سے نمونے لے ہیں۔ایس ایس پی  اے وی سی سی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ  پاس سے ملنے والی رسی اور نمونوں کو فرانزک  کےلئے بھیجاجائےگا۔