Friday, May 17, 2024

کراچی یونیورسٹی میں طالبہ نادیہ اشرف کی خودکشی کا معاملہ سوشل میڈیا پر تحریک بن چکا

کراچی یونیورسٹی میں طالبہ نادیہ اشرف کی خودکشی کا معاملہ سوشل میڈیا پر تحریک بن چکا
August 17, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نادیہ اشرف کی خودکشی کا معاملہ سوشل میڈیا پر تحریک بن چکا، ’’نادیہ اشرف کو انصاف دو‘‘، کئی گھنٹوں تک ٹاپ ٹرینڈ رہا، ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چودھری نادیہ اشرف سے کیوں ناراض تھے وجہ بھی سامنے آگئی،نادیہ کےماموں کہتےہیں معاملہ اللہ کے  سپرد کردیاہے۔

طالبہ سے سپروائزر کی ناراضی کی وجہ سامنے آگئی، نادیہ اشرف کےقریبی ساتھیوں  کی جانب  سےبڑا انکشاف سامنےآگیا، قریبی ذرائع کےمطابق آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چودہری نادیہ اشرف کی شادی اپنے قریبی دوست پروفیسر مشرف سے کرانا چاہتے تھے،نادیہ اشرف نے  شادی سےانکار کیا، جس کو ڈاکٹر اقبال نے اپنی توہین سمجھا۔

نادیہ اشرف کےماموں شہباز کہتےہیں ڈاکٹر اقبال نے پندرہ برس نادیہ کا پی ایچ ڈی لٹکا کے رکھا ، ڈاکٹر اقبال  نے  نادیہ کی کہیں ملازمت بھی نہیں ہونے دی ، انہوں نےکہاکہ سب کو پتہ تھا نادیہ اشرف کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے مگر کسی نے آواز نہیں اٹھائی، اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے معاملے  اللہ  پر چھوڑدیاہے۔