Thursday, May 9, 2024

کراچی یونیورسٹی میں بی کام کے طلبہ ایڈمٹ کارڈ، ڈیٹ شیٹ نہ ملنے پر پرچہ نہ دے سکے

کراچی یونیورسٹی میں بی کام کے طلبہ ایڈمٹ کارڈ، ڈیٹ شیٹ نہ ملنے پر پرچہ نہ دے سکے
February 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی یونیورسٹی میں بی کام کے دو سو سے زائد طالب علم ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ نہ ملنے کی وجہ سے پرچہ نہیں دے سکے، یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ طلبہ نے آخری تاریخ گزرنے کے بعد فارم جمع کروایا تھا۔ جامعہ کراچی میں بی کام کے دو سو سے زائد طالب علم امتحان میں شریک نہ ہوسکے۔ کسی کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملا تو کسی کو ڈیٹ شیٹ نہ ملی۔ طالب علم یہاں سے وہاں، وہاں سے یہاں گھموتے رہے، امتحان کا وقت گزرا تو پرچہ نہ دینے والے طلبہ نے احتجاج کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آن لائن فیس جمع کروائی تھی، لیکن ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ طلبہ نے مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع کروائی۔ اگر بروقت سب کام کرلیتے توانہیں پریشانی نہ ہوتی اور وہ وقت پرامتحان میں شریک ہوجاتے۔