Sunday, September 8, 2024

کراچی ، یونیورسٹی روڈ پر کالی وردی والوں کی فائرنگ سے معصوم احسن زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی ، یونیورسٹی روڈ پر کالی وردی والوں کی فائرنگ سے معصوم احسن زندگی کی بازی ہار گیا
April 17, 2019

 کراچی (92 نیوز) میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں، یہ محاورا کراچی پولیس پر صادق آگیا۔ یونیورسٹی روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران کالی وردی والوں کی فائرنگ سے معصوم احسن زندگی کی بازی ہار گیا۔ خوش قسمتی سے والد اور والدہ محفوظ رہیں۔

 فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار فرار ہو گئے جبکہ بچے کی لاش کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ والد نے بتایا کہ پولیس کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا، کچھ دیر بعد احسن کے جسم سے خون بہنے لگا۔ لخت جگر کی جدائی پر والدہ شدت غم سے نڈھال، رو رو کر برا حال ہو گیا۔

ادھر ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ نے پولیس کی فائرنگ سے احسن کی موت کا اعتراف کر لیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے احسن کی ہلاکت کا نوٹس لیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔