Thursday, May 9, 2024

کراچی یونیورسٹی روڈ پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی یونیورسٹی روڈ پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ، ٹریفک کی روانی متاثر
January 6, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سوک سینٹر کے قریب واٹر بورڈ کی پائپ لائن پھٹ گئی، پانی سڑک پر آنے سے ٹریفک جام ، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، دفتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ یونیورسٹی روڈ پر پائپ لائن پھٹ گئی ، پانی سڑک پر جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی ، ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینس بھی راستے بنانے کے لئے سائرن بجاتی رہیں۔ دفاتر جانے والوں شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا ، ٹریفک جام میں پھسے شہریوں کو کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے کی نااہلی شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔ شہری کہتے ہیں یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام معمول بنتا جا رہا ہے ، دوسری جانب سے واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کا مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔