Tuesday, May 7, 2024

کراچی یونیورسٹی روڈ پر پانی کی واٹر سپلائی لائن پھٹنے سے سینکڑوں گیلن پانی ضائع

کراچی یونیورسٹی روڈ پر پانی کی واٹر سپلائی لائن پھٹنے سے سینکڑوں گیلن پانی ضائع
June 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی یونیورسٹی روڈ پر لائن پھٹنے سے سیکڑوں گیلن پانی ضائع ہو گیا  جبکہ  شہریوں کیلئے صاف پانی دستیاب نہیں ، لیکن کسی علاقے میں پانی کی لائن پھٹ جائے تو واٹر بورڈ حکام پانی ضائع ہونے سے بچانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

کراچی میں پانی کا سنگین بحران  ہے ، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے  ، لیکن یونیورسٹی روڈ پر منظر ہی کچھ اور   ہے ، صاف پانی کی لائن پھٹنے کے باعث لاکھوں  گیلن پانی ضائع ہونے سے سڑک تالاب بن گئی ۔

پانی ضائع ہوتا دیکھ کر علاقہ مکینوں اور راہ گیروںنے بھی شدید غصے کا اظہار کیا  اور کہا کہ پینے کیلئے پانی نہیں  لیکن ضائع ہونے کے باوجود کسی  کو فکر نہیں ۔

لائن پھٹنے سے صاف پانی جامعہ کراچی سے صفورا گوٹھ تک بہتا رہا ، لیکن واٹر بورڈ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی  جبکہ صاف پانی دیکھ کر رکشہ ڈرائیوروں نے بھی  دھلائی شروع کردی ۔