Thursday, April 25, 2024

کراچی ، ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسپتالوں میں ہیٹ اسڑوک سینٹر قائم

کراچی ، ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسپتالوں میں ہیٹ اسڑوک سینٹر قائم
May 18, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں  ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش  نظر اسپتالوں میں ہیٹ اسڑوک سینٹر قائم کردئے گئے۔ وزیراعلی سندھ نے موبائل  اسپتال کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ۔ ادھر محکمہ صحت نے اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا۔ سول جناح اور عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر میں اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کر دئے گئے۔ اسپتالوں میں اوآرایس ، پانی کی بوتلیں ، ٹب تولئے اور دیگر میڈیسین اضافی تعداد میں رکھی جارہی ہیں ۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ باہر نکلنا ہو تو سر پر کپڑا رکھیں۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں۔