Saturday, May 18, 2024

کراچی: ہیٹ سٹروک کے امکانات کم، جولائی اور اگست میں بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: ہیٹ سٹروک کے امکانات کم، جولائی اور اگست میں بارشوں کی پیشگوئی
May 13, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈائریکٹر جنرل موسمیات کہتے ہیں کہ مشرقی بارڈر سے داخل ہونے والا سسٹم اس دفعہ کراچی والوں کے لئے جم کر رم جھم لائے گا جبکہ اس دفعہ ہیٹ اسٹروک کے امکانات بھی بہت کم ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈی جی موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی والے جولائی اور اگست میں خوب بارشیں دیکھیں گے۔ کراچی میں 4 سے 5 اچھی بارشیں ہونگی کیونکہ بارشوں والا سسٹم مشرق کی طرف سے آنے کو تیار ہے۔ کراچی میں متوقع ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے تیار جناح اسپتال ایمرجنسی کی انچارج سیمی جمالی کہتی ہیں کہ گزشتہ سال جیسی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلی دفعہ سرکاری اسپتالوں کیساتھ ساتھ نجی اسپتال بھی رابطے میں ہیں۔ چوتھی نیشنل مون سون فورم اور ہیٹ ویو ایمرجنسی سسٹم کے حوالے سے ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے آخری روز مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے کراچی میں متوقع ہیٹ اسٹروک اور مون سون کی آمد پر کئے جانے والے انتظامات پر اظہار خیال کیا۔