Monday, September 16, 2024

کراچی : ہیٹ سٹروک سے متعلق شعور اجاگرکرنےکیلئے  میڈیکل ریلیف کیمپ کا اہتمام

کراچی : ہیٹ سٹروک سے متعلق شعور اجاگرکرنےکیلئے  میڈیکل ریلیف کیمپ کا اہتمام
April 14, 2017
کراچی (92نیوز)شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق شعور اجاگر کرنےکے لئے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں شہریوں کے لیے شربت ،،  ٹھندا پانی اور فوری طبی امداد کی سہولتوں سے لیس ایمبولینس میسر تھی ۔ تفصیلات کےمطابق سادہ پانی اورٹھنڈا شربت اور اگر کسی کی گرمی سے حالت خراب ہوتو  فوری طبی سہولتوں سے لیس ایمبولینس بھی موجود ہے ۔ خیابان اتحاد پر ڈی ایچ اے  کی جانب سے لگایا گیا ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ  چلچلاتی دھوپ میں سفر کرنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔  منتظمین کا کہنا ہے کہ کیمپ لگانے کا مقصد عوام کو راحت پہنچانے کےساتھ ساتھ  ہیٹ اسٹروک سے متعلق شعوراجاگر کرنا ہے ۔  ڈی ایچ اے کی جانب سےگرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیفنس کے دیگر علاقوں میں بھی ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے۔