Monday, May 20, 2024

کراچی: ہیلتھ پروڈکٹس کی نمائش کا انعقاد ، آمدنی سے مستحق مریضوں کا علاج کروایا جائے گا

کراچی: ہیلتھ پروڈکٹس کی  نمائش کا انعقاد ، آمدنی سے مستحق مریضوں کا علاج کروایا جائے گا
February 25, 2017
  کراچی(92نیوز)کراچی میں مسیحاوں نے انسانیت کی خدمت کی ایک اور مثال پیش کردی، نجی اسپتال میں مستحق مریضوں کی مدد کیلئے پہلی بار ہیلتھ پروڈکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے نجی اسپتال میں دو روزہ ہیلتھ پروڈکٹس نمائش میں دو سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، نمائش میں ہونے والی آمدنی سے مستحق مریضوں کا علاج کروایا جائے گا۔ نمائش میں موجود اسٹاف نے اپنی اپنی کمپنیوں کی مصنوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ میڈیکل کے طالب علموں نے نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نیک کاوش کو خوب سراہا۔ نمائش میں لگائے گئے اسٹالز پر ملکی وغیر ملکی کمپنیوں کے آلات جراحی اور جدید مشینری بھی شامل تھی۔