Saturday, May 18, 2024

کراچی : ہوٹل کی دیوارگرنے سے2افراد جاں بحق، 3زخمی

کراچی : ہوٹل کی دیوارگرنے سے2افراد جاں بحق، 3زخمی
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقےنیوچالی میں ہوٹل کی دیوار اچانک گر گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نیوچالی میں ہوٹل کی دیوار اچانک کرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ،واقعے کی  اطلاع ملتے ہی  پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے سے  دولاشوں اور تین  زخمیوں کو نکالا جنہیں  اسپتال  منتقل  کر دیا  گیا ہے۔ ادھر لاہور کے علاقے رنگ محل  میں دو منزلہ عمارت گر گئی جس  سے  دکاندار سمیت  تین افراد ملبے  تلے دب گئےاطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو  نکال کر میواسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عمارت کے اوپر والا حصہ مزدوروں نے کرائے پر لے رکھا تھا  عمارت کو خطرناک قرار دے کر مالک کو  کئی  نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔