Friday, April 19, 2024

کراچی: ہلکی سی بارش نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا

کراچی: ہلکی سی بارش نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا
January 13, 2017
  کراچی(92نیوز)کراچی میں ہلکی سی بارش سے کے الیکٹرک کےتین سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد شکایتیں بھی موصول ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرما کی پہلی اور ہلکی سی بارش نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ۔ کے الیکٹرک کے تین سو سے زائد فیڈر بارش کی وجہ سے ٹرپ ہوگئے جبکہ اسی دوران کے الیکٹرک کو ایک ہزارسے زائد شکایتیں بھی موصول ہوئیں ۔ بجلی کی بندش سےکراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن بھی پھٹ گئی ہے جس کے باعث کراچی کو 2کروڑگیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری طرف ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اورکراچی کومتبادل لائن سے پانی فراہم کررہے ہیں۔