Friday, May 3, 2024

کراچی ، ہل پارک میں کے ایم سی انتظامیہ کا آپریشن ، غیرقانونی تعمیرات مسمار

کراچی ، ہل پارک میں کے ایم سی انتظامیہ کا آپریشن ، غیرقانونی تعمیرات مسمار
January 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے ہل پارک میں کے ایم سی انتظامیہ نے آپریشن کے دوران قائم غیرقانونی تعمیرات کو گرا دیا۔ پارک میں قائم منی گالف کلب کے سوئمنگ پول، ٹک شاپ، ہوٹل اور شادی لان سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرت چند گھنٹوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئیں۔ پھرباری آئی سی پی ایل سی کے دفتر کی۔ مشینری بھی پہنچی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی بھی اور کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور سی پی ایل سی کے دفتر کو بھی گرایا جائے گا۔ تاہم سی پی ایل سی کے سابق چیف جمیل یوسف نے مداخلت کی اور سی پی ایل سی کے دفتر توڑنے نہیں دیا۔ میونسپل کمشنر سیف الرحمان بھی وہاں پہنچے کہا کہ اب یہ دفتر کے ایم سی کے زیر استعمال ہو گا۔ اب صورتحال یہ بنی کہ ہل پارک سے تمام تجاوزات گرا دی گئی ہیں لیکن سی پی ایل سی کا دفتر موجود ہے۔