Wednesday, April 24, 2024

کراچی : ہائیکورٹ کے نو ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی : ہائیکورٹ کے نو ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
October 30, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائی کورٹ کے نوایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیاجس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد پچیس سے بڑھ کر چونتیس ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ کے  نوایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،پہلے سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد  پچیس تھی جوحلف برداری کے بعدبڑھ کر چونتیس  ہو جائے گی۔ نئے حلف اٹھانے والے ججوں میں غلام قادر لاغر،عبدالغنی سومرو، محمد اقبال مہر، خادم حسین ،ذوالفقار احمد خان، محمود احمد خان، محمد کریم خان آغا، محمد انور حسین اور محمد فیصل کمال عالم شامل ہیں۔