Friday, April 19, 2024

کراچی ، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، نیشنل گرڈ سےبجلی کی فراہمی معطل

کراچی ، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، نیشنل گرڈ سےبجلی کی فراہمی معطل
November 12, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک کا بجلی ترسیل کا نظام ایک مرتبہ پھر ہمت ہار گیا اور صبح سویرے ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کے گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے جس کے باعث نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، یوپی سوسائٹی، نصرت بھٹوکالونی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، لانڈھی، گلشن حدید اور دیگر کئی علاقوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ کے الیکٹرک کے ناقص سسٹم کے باعث ڈیفنس، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائدآباد سمیت درجنوں علاقوں کے رہائشیوں کی زندگی عذاب بن گئی۔