Friday, April 26, 2024

کراچی: گینگ وار کے دو گروپوں کا ایک دوسرے پر اوان گولوں سے حملہ، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو گرفتار

کراچی: گینگ وار کے دو گروپوں کا ایک دوسرے پر اوان گولوں سے حملہ، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو گرفتار
October 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں گینگ وار کے دو گروپوں نے ایک دوسرے پر اوان گولوں سے حملہ کر دیا جبکہ پولیس نے مقابلے میں ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ لیاری فوٹولین میں گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ اور اوان گولے پھینکے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ فائرنگ کا سلسلہ چند منٹ جاری رہا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے پر دونوں گروپوں کے کارندے فرار ہو گئے۔ ڈولی کھاتہ گارڈن میں پولیس نے مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے ہے جبکہ ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔