Tuesday, April 23, 2024

کراچی: گینگ وار کارندے تنویر عرف آنٹی کا ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف

کراچی: گینگ وار کارندے تنویر عرف آنٹی کا ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف
January 4, 2017

کراچی (92نیوز) لیاری گینگ وار کے گرفتار کارندے تنویر عرف آنٹی نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل سے گرفتار لیاری گینگ وار کے کارندے نے زبان کھول دی۔ ٹارگٹ کلر تنویر عرف آنٹی کی تفتیشی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔ ملزم نے انیس سو ننانوے میں فرقان اور سلامت کے کہنے پر ایم کیو ایم حقیقی میں شمولیت اختیار کی۔

دو ہزار بارہ میں وفاداری تبدیل کرکے عزیر بلوچ کے بدلا گروپ عرف پچپن کا حصہ بن گیا۔ اس گروپ میں سنی تحریک، حقیقی اور گینگ وار کے کارندے شامل تھے۔ ملزم نے عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی عباس بلوچ کے حکم پر آرام باغ، لی مارکیٹ اور اولڈ سٹی ایریا میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر ٹارگٹ کلنگ کی اکیس وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں سفیان، بلال، طاہر اور سلمان شامل تھے۔ ملزم مال بردار گاڑیوں سے لوٹ مار اور بینظیر بھٹو کی شہادت پر ہنگامہ آرائی، فائرنگ و جلاو گھیراو میں بھی ملوث رہا۔