Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، گیس بحران حل ہوتے ہی 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول گئے

کراچی ، گیس بحران حل ہوتے ہی 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول گئے
December 16, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں 6 روز بعد عوام کو ایک دن کا ریلیف مل گیا۔ گیس بحران حل ہوتے ہی 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق صورتحال بہتر  ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے ہیں۔ گیس ملنے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لایا۔ کہتے کہ گیس نہ ملنے پر انہیں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سی این جی اسٹیشن کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی قلت ہے، شہری گیس کے استعمال میں احتیاط کا مظاہرہ کریں۔