Monday, September 16, 2024

کراچی: گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق
April 6, 2017
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن غازی میں پہاڑی تودہ گرنے سے باپ بیٹے اوربیٹیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ بلدیہ ٹاون گلشن غازی کا یہ وہ مکان ہے جس پر علی الصبح قیامت ٹوٹ پڑی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی تودہ مکان پر گرا تو مکان مالک گل ضمیر بیٹے عبداللہ، عاطف بیٹیوں اقرا اور کائنات سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ چھٹیوں پر آیا رشتےدار عاطف بھی جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ میں ضمیر گل کی تین بیٹیاں بھی زخمی ہوگئیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ دیو ہیکل پہاڑی تودے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی حکومتی مدد تاحال نہیں آئی جس کہ باعث کسی بھی وقت مزید کوی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔